مہنگے پیٹرول اور لوڈشیڈنگ نے کسانوں کو پچھلی صدی میں دھکیل دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے کسانوں کو پچھلی صدی میں دھکیل دیا کیوں کہ ٹیوب ویل سے پانی لینے کے لیے جنریٹریا بجلی استعمال کرنا ناممکن ہوگیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی روز بروز بڑھتی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایک دنیا پریشان ہے، بارش ہو نہیں رہی اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت نے ٹیوب ویل کا پانی بھی مہنگا کردیا ہے، ایسے میں صوبہ پنجاب کے شہر شکر گڑھ کا رہائشی کسان اپنے ماضی میں لوٹ گیا ہے جہاں روایتی رہٹ میں بیل جوت کر پانی نکالا جاتا تھا۔ شکرگڑھ میں کسانوں نے روایتی رہٹ میں مہنگے بیلوں کی جگہ سستے گدھے جوت لیے جس کے بعد پوتا دادا کے دور میں لوٹ گیا۔ رہٹ سے نکلتا ٹھنڈا اور میٹھا پانی ایک طرف گھریلو ضروریات کوپورا کررہا ہے تو دوسری جانب کھیتی کو سرسبز بنارہا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں گاؤں کے بچے گرمی سے بچنے کے لیے اس میں نہا کر لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر