پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے بیان کے دفاع میں سامنے آ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان کے دفاع میں پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو غلط لیا جا رہا ہے، عمران خان نے کہا کہ فوج انہیں جان سے بھی زیادہ پیاری ہے، ملک کی معیشت مضبوط ہو گی تو فوج مضبوط ہو گی۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو سمجھ نہ آئے، عمران خان نے سب کو متوجہ کرنے کی کوشش کی، علاج انہیں کرانے کی ضرورت ہے جو 8 ہفتوں کا کہہ کر گئے تھے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومتی ارکان عمران خان کی بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں، ان کے آنے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے شک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں کہ پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔دو روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بھی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکڑے ہو جائے گا۔عمران خان کے اس بیان کی وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر