سندھ ہائیکورٹ: نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے نمرہ کاظمی کی عمر سے متعلق رپورٹ پیش کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ٹرائل کورٹ میں چالان پیش کیا جائے گا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ نمرہ کاظمی کی کسٹڈی کا معاملہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کرے، عدالت کے سامنے صرف نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست تھی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ نمرہ کاظمی عدالت میں پیش ہوئیں اور کہا کہ اس نے مرضی سے پسند کی شادی کی ہے، نمرہ کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نمرہ کی کسٹڈی سے متعلق فریقین کو سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔عدالت نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹاتے ہوئے نمرہ کو راپس شیلٹر ہوم بھیج دیا، جبکہ حکم دیا کہ نمرہ کاظمی اپنے والدین، شوہر اور رشتے داروں سے مل سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر