تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں عمران کی سیاست کے ہوں گے: خورشید شاہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کےنہیں بلکہ عمران کی سیاست کے ہوں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر اتر آئے ، آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے، عمران کوپاکستان کےخلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیارکیاگیا، عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس جھوٹے، جعلساز کو مسترد کر چکے، اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر