ایڈمنسٹریٹر کراچی کے نام کے لیے ایم کیو ایم نے غور شروع کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے نام پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی رکن عبدالوسیم اور ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام زیر غور ہے، عبدالوسیم ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، پی پی معاہدے کے تحت کراچی حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر تبدیل کیے جانے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا تقرر اگست 2021 میں کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں نے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام تجویز کیا، ڈاکٹر سیف الرحمان پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر سندھ ہیں۔ڈاکٹر سیف الرحمان سابق میونسپل کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی بھی رہ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر