اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔اعلامیے کے مطابق کھاد کی قیمت مقررکرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اطلاق فوری ہوگا اور کھاد کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے ایس آر او جاری کردیا۔وزیراعظم کے احکامات کے بعد کھاد کی بوری کی قیمت میں 400 روپے کمی آگئیاعلامیے کا کہنا ہے کہ کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کی گئی تھی جس کا اطلاق فوری طور پر اور 7 جولائی 2022 تک کیا گیا تھا۔حکومت نے گزشتہ ہفتے کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کی تھی اور قیمت میں 389 روپے تک کمی کی گئی تھی۔کھاد کا 50 کلو کا تھیلا اب پرانی قیمت پر ہی مل سکے گا۔
حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا



