آصف زرداری کے بہنوئی سے گاڑی نہیں چھینی گئی، پولیس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن و صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر فضل اللّٰہ پیچوہو کی گاڑی سے قیمتی سامان اور موبائل فون لوٹ لیے گئے۔بعض میڈیا پر ان کی ویگو گاڑی چھیننے کی خبروں کو پولیس نے غلط قرار دے دیا ہے۔ کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق سابق سیکریٹری صحت فضل اللّٰہ پیچوہو کی ویگو گاڑی نہیں چھینی گئی بلکہ گاڑی میں موجود سامان چار مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان لوٹ کر فرار ہوئے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق فضل اللّٰہ پیچوہو کے ڈرائیور عبدالمنان سموں نے بہادرآباد تھانے میں ایف آئی آر نمبر 22/177 درج کرائی ہے کہ وہ شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ کی طرف جا رہے تھے کہ اُنہیں علی حیدر کا فون آیا کے ان کے صاحب کا موبائل فون گاڑی میں رہ گیا ہے۔ عبدالمنان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ گاڑی روک رہے ہیں جس پر اس نے بلوچ کالونی پل عبور کرکے شارع فیصل پر ایم سی بی بینک کے قریب ویگو گاڑی نمبر بی جی 9898 روک دیں اور انتظار کرنے لگے۔ ایف آئی آر کے مطابق اس دوران دو 125 موٹر سائیکل پر 4 مسلح ملزمان آئے جنہوں نے اسے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فونز، گاڑی میں موجود دو بریف کیس، جن میں لیپ ٹاپ اور دوسرے میں چیک بکس، چار اسلحہ لائسنس، تین گاڑیوں کے اوریجنل کاغذات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ایسٹ پولیس کا شعبہ انویسٹیگیشن واردات کے سلسلے میں تفتیش کر رہا ہے تاہم ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق انہیں بھی اس سلسلے میں ذمہ داری سونپی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر