انڈسٹریل زون کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، ایس ایس پی ملیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی پولیس و رینجرز کی جانب سے انڈسٹریل زون کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے کا اعادہ کیا گیا ہے۔پولیس و رینجرز کے افسران کی لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سے ملاقات ہوئی۔ترجمان پولیس کے مطابق ملاقات کے دوران تاجروں نے پولیس و رینجرز کی کارکردگی کو سراہا، اس دوران پولیس کی جانب سے بھی سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس پیٹرولنگ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل زون کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔چیئرمین لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (لاٹی) زین قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی بدولت شہر میں امن آیا ہے، پولیس ورینجرز کے ساتھ مل کر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔چیئرمین لاٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ ور افراد کے خلادف ملیرپولیس کی کارکردگی بہتر ہے، مددگار 15پولیس کا ریسپانس لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہتر ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر