شیخ رشید اور عمران خان کے تعلقات بھی کشیدہ ، پی ٹی آئی نےاین اے60اور62سےاپنے امیدوار کھڑے کرنے پر غور شروع کر دیا، تعلقات میں دراڑ پڑنے کی وجہ بھی سامنےآگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شیخ رشید اور عمران خان کی جوڑی سیاست میں کسی لیلیٰ مجنوں کی جوڑی سے کم نہیں تاہم اب عمران خان اور شیخ رشید کے تعلقات میں بھی دراڑ پڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔شیخ رشید احمد اور عمران خان میں اختلاف شدت اختیار کر گئے۔ عمران خان نے اگلے الیکشن کے لئے این اے 60 اور این اے 62 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کھڑے کرنے پہ غور شروع کر دیا،پارٹی میں مشاورت شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی حقیقی آزادی مارچ میں عدم دلچسپی اور خونی لانگ مارچ والے بیانات سے مارچ کو نقصان پہنچا جس کا عمران خان کو شدید غصہ ہے ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ہم نے شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی دو سیٹیں دیں لہذا یہ ان کی زمہ داری بنتی تھی کہ وہ راولپنڈی سے بندے اکٹھے کرتے۔دریں اثنا شیخ رشید کا خونی لانگ مارچ والا بیان پی ٹی آئی کے لئے دردسر بن گیا ہے کیونکہ اسی بیان کو جواز بناتے ہوئے حکومت کو عمران خان کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کا موقع مل گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی عمران خان کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 62 اور این اے 60 سمیت دونوں حلقوں کی صوبائی سیٹیوں کے لیے مخلص، نظریاتی کارکنوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شیخ رشید نے ڈھائی بجے نکلنے کا اعلان کیا تھا لیکن دھرنا ختم ہونے تک وہ بالکل روپوش رہے۔شیخ رشید راولپنڈی کی سیاست کے سب سے اہم کردار سمجھے جاتے ہیں اور خود کو اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی قریب ظاہر کرتے ہیں ۔ شیخ رشید فوج کیساتھ بھی اپنے تعلقات کا برملا اعتراف کر تے ہیں ۔شیخ رشید کیساتھ تعلقات خراب ہونے سے عمران خان کو بڑے سیاسی نقصان کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر