عمران خان کا سپریم کورٹ جانے اور واپس اسلام آباد آنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نےسپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے اور احتجاج پرشیلنگ کے معاملے پر انسانی حقوق تنظیموں کے ساتھ اُٹھانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ جان قربان کردوں گا لیکن اِس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، 6 دن کے بعد اعلان کروں گا کہ دوبارہ اسلام آباد کب آ رہا ہوں، سب کو مارچ کی تیاری کاحکم دے دیا، اب ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طورپر بتادے پُر امن احتجاج پاکستان کے شہریوں کا حق ہے یا نہیں؟ ادارے تماشہ دیکھ رہے ہیں، ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اداروں کو بولنا چاہتا ہوں کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا ہوا، اداروں کی ذمے داری ہے کہ ملک کو بچائیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی، پی ٹی آئی واحد پارٹی تھی جس نے عسکری ونگ بنانے سے انکار کیا۔عمران خان پریس کانفرنس میں سخت سوال پر ناراضپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکی آقاؤں کے خوف سے سستا تیل نہیں لیا گیا، یہ فرق ہے آزاد اور غلامانہ پالیسی میں، ہم آزاد قوم ہیں، ہمارے احتجاج کی وجہ یہ ہی تھی، کسی کو آقا ماننا شرک ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے بڑا سزا یافتہ مجرم جو بھاگا ہوا ہے وہ ملک کے فیصلے کر رہا ہے، باپ بیٹا ضمانت پر ہیں ہم انہیں کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میں اپنی جان قربان کردوں گا لیکن ان کو تسلیم نہیں کروں گا، چھ دن بعد اعلان کروں گا کہ ہم کب دوبارہ اسلام آباد آرہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے ہمارے خلاف گلو بٹ استعمال کیے، یہ لوگ اب ہمارے اوپر کیسز بنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیر کو درخواست دائر کریں گے، سپریم کورٹ سے سوال کریں گے کہ کیا ہمیں احتجاج کا حق نہیں، ہم کیا کوئی ملک دشمن تھے؟ پی ٹی وی حملہ کیس جھوٹ ہے چیلنج کرتا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کا آئی جی مجرم ہے اس کو سزا ہونیوالی تھی، یہ پاکستان کی جمہوریت کا امتحان ہے، کیا ہم بھیڑ بکریاں ہیں کہ آپ تشدد کریں گے اور ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے، اد ب سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ امتحان عدلیہ کا بھی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ہے شریفوں کا ڈاکوؤں کا کلچر، وزارتوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے، حکومت سے سنبھالا نہیں جا رہا، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، یہ اداروں کی ذمہ داری ہے جو چپ کرکے دیکھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ: عمران خان، اسد عمر، عمران اسماعیل کے خلاف دو مقدمات درجپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد میں درختوں کو آگ پولیس والوں نے اور ن لیگ والوں نے لگائی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر