منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل کورٹ سینٹرل پیش ہوگئے۔لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہورہی ہے۔شریک ملزمان سلمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ریس 41 ڈی موجود ہی نہیں ہے، اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ملزم سلمان شہباز بیرون ملک میں ہے۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لکھنے والے کی غلطی ہے، وہ لکھنا چاہ رہا تھا ملزم وہاں موجود نہیں ہے، جس پر جج نے سوال کیا کہ جس تفتیشی نے رپورٹ تیار کی وہ کہاں ہے، پراسیکیوٹر نےجواب دیا کہ ہم وارنٹس کی دوبارہ تعمیل کر کے نئی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج نے یہ بھی کہا کہ شریک ملزم غلام شبر کے بارے میں لکھا ہے وہ فوت ہو چکا ہے اور رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ غلام شبر سے تفتیش ہوئی تھی۔عدالت نے کہا کہ فوت ہوئے شخص کے خلاف چالان دے دیا، یوں تو چالان دوبارہ دینا پڑے گا، غلام شبر سے متعلق جتنی ضمنیاں ہیں وہ نکال کر دیں، عدالت میں معاملہ آیا ہے، ہم نے بال کی کھال تو اتارنی ہے۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کاغذ پیش نہیں کر رہا جو حکومت کے بدلنے کے بعد ریکارڈ پر آیا ہو، تمام ریکارڈ پچھلے دور حکومت کا ہے، 10سال میں کھلنے اور بند ہونے والے کسی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت کا شہباز شریف پر مقدمات بنا کر پابند سلاسل رکھنے پر فوکس تھا، قانون کے مطابق کسی کے خلاف 10مقدمات ہوں تو باری باری گرفتاری نہیں کی جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو پتا تھا کہ کوئی بھی کیس عدالت میں ثابت نہیں ہو گا، عدالت عالیہ کے فیصلے میرے سائل کے حق میں آئے، شہباز شریف سے متعلق تو سپریم کورٹ نے لکھا کہ اچھےآدمی ہیں۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم کبھی ساتھ جائیں تو ٹکٹ بھی شہباز شریف لیتے تھے، کبھی سرکاری خزانے سے نہیں لیے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں، سرکاری خزانے سے تنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا، پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تنخواہوں اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی، جو میرا قانونی حق تھا، میں نے تو شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی، جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کیس میں مجھ پر 25، 25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے ہیں، کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟بعد ازاں شہباز شریف عدالت سے اجازت لے کر حمزہ شہباز کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف کے وکیل نے دوبارہ دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا کسی اکاؤئنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، بے نامی دار کو ثابت کرنا استغاثہ کا کام ہے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کیس میں گواہوں کے بیانات درست ہے یا نہیں، ہم ابھی اس میں نہیں جاتے، کیس میں گواہوں کے بیانات کے مطابق اکاؤنٹس سلمان شہباز کے لیے کھولے گئے، گواہ یہ نہیں کہتے کہ یہ اکاؤنٹس شہباز شریف کے تھے۔ان کہنا تھا کہ مشتاق چینی نے بھی اکاؤنٹس کھولے لیکن اسکے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، سرکار نے مشتاق چینی کے خلاف نہیں بنایا کیونکہ وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا۔واضح رہے کہ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا تھا، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر