وزیر اعظم ہاؤس کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ہو گا، جس میں وزیر اعظم ہاؤس کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ ڈویژن کے 6 طیاروں کو بہتر بنانے کیلئے 40 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے گی، ایٹمی توانائی کے دو منصوبوں کے ٹو اور کے تھری کی مدت تکمیل کو چند ماہ بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں سپریم کورٹ اور ججوں کی رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز دینے پر غور کیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم قیمت پر آٹے کی دستیابی کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کی قیمت میں فرق کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر