اسلام آباد میں’’عمرانی سمندر‘‘ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا، حسن مرتضیٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ’’عمرانی سمندر ‘‘ اسلام آباد میں جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کو ڈانگ مارچ میں بدلنے والے کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے لواحقین کی آہیں ریجیکٹڈ ٹولے کو لے ڈوبیں گی، 6 دن کی گیدڑ بھبھکی دینے والا قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگیا ہے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کٹھ پتلی ’’20لاکھ ‘‘ کے بعد ’’30 لاکھ‘‘ کی گھسی پٹی فلم کیساتھ آنیکی دھمکی دے رہا ہے، ایسے تو کوئی کلرک بھی مطالبے نہیں کرتا جیسے یہ کر رہا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ جون میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں، بہتر ہے اپنے بچوں کے پاس لندن چلےجاؤ، تمہیں الیکشن کی تاریخ ملے گی نہ کہیں چھپنےکی جگہ ملی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر