پولیس نے یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو رہا کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں پولیس نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کا قافلے مختلف رہنماؤں کی قیادت میں رواں دواں ہیں اور ان ہی میں سے ایک قافلے کی قیادت یاسمین راشد کر رہی تھیں۔اس سے قبل بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھیں اور اس دوران پولیس کے لاٹھی چارج کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو حراست میں لے لیا ہے۔تاہم سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار نہیں کیا گیا، دونوں خواتین خود پولیس کی گاڑی میں بیٹھی ہیں۔اس کے علاوہ پولیس نے راوی پل کے قریب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی اور پولیس کو حماد اظہر کو گرفتار کرنے نہیں دیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر