عمران نیازی ملک کے اندر فتنہ وفساد کیوں پیدا کررہا ہے ۔۔

تحریر ۔۔۔ مظہر طفیل

پارلیمینٹ کے اندر بہت کمزورحکومت نے عوام اور ملک کے بہترین مفاد میں عمران نیازی کے بلاوجہ کے احتجاجی لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ انتہاٸی دانشمندی کے ساتھ کیا ہے قطعہ نظر اس سے کہ آیا عمران نیازی کا یہ لانگ مارچ کن سیاسی مقاصد کے لیےأور کن عوامل کے تحت کیا جارہا تھا اس کے تمام حقاٸق جلد عوام کے سامنے لانے چاہیں کیونکر عمران نیازی کا ریاست پاکستان اوراس کے اداروں کو جس طرح تباہ برباد کرنا اور سول نافرمانی جیسے اقدامات اپنے اس لانگ مارچ کی آڑ میں کرنا مقصود تھا تو دوسری جانب وہ تمام عالمی مالیاتی ادارے جن کے ساتھ اس وقت حکومت پاکستان را بطوں میں ہے تاکہ ملک کی ڈوبی ہوٸی معیشیت کو جنگی بنیادوں پر بحال کیا جاسکے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور ان کے تمام وزراٸے جو عمران نیازی کے ان چار سالہ اقدام کے اثرات سے ملک وقوم کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے اس وقت ہر پاکستانی متاثر ہوچکا ہے ایک جانب ریاست عمران نیازی کے ان تمام قومی جراٸم سے نبرد آزما ہے تو دوسری جانب یہ فتنہ ریاست اور عوام کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے اس کے اس قومی جرم میں شامل اس کے تمام حواری جن میں میڈیا سے وابستہ چند ایسے عناصر جہنیں عام میڈیا کارکن شاید جانتے تک بھی نہ ہوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرکے عوام کےاندر نفرت اور سول نافرمانی جیسے اقدامات کے مجرم بن چکے ہیں کے خلاف بھی ریاستی قوانین کے تحت سخت ترین اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔عمران نیازی اور اس کے تمام حواریوں کی بدقسمتی اس بار یہ ہےکہ ملک کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہے جو خود ایک سیاسی کارکن اور عوامی راہ نما ہے اسی طرح عمران نیازی کے لیے دوسرا سب سے بڑا سیاسی دھچکا سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہیں جو ملک سے باہر ہونے کے باوجود عمران نیازی کے اقتدار کے دوران کیے جانے والے مالیاتی جراٸم سے نبردآزما ہیں موجودہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی جب ملک کی اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہوٸی اور ڈالر کے مقابلے میں پکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوٸی تو عمران نیازی کو اندازہ ہوگیا کہ اب وہ جلد ہی سیاسی یتیم بن جاٸے گا ملک میں دوبارہ خوشحالی کا دور آجاٸے گا تواس فتنہ پرور نے مکمل منصوبہ بندی کے زریعے دوبارہ عوام کو ورغلانے کی کوشش شروع کردی تو دوسری جانب اس فتنہ نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے زریعے ایسا زہریلا پروپیگنڈہ ملک اور بیرون ملک شروع کردیا جس کے منفی اثرات ملک کے تمام شعبہ ہاٸے زندگی پر نمودار ہوٸے ملکی معیشیت جو سر اٹھا رہی تھی دوبارہ اچانک دھڑم تختہ ہوگی غیر ملکی مالیاتی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کے ساتھ اپنے جاری مذاکرات کے دوران اپنی شراٸط انتہاٸی سخت کردیں جس کا براہ راست نقصان عوام کو ہورہا ہے ایک طرف موجودہ حکومت جو عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات غیر ملکی مالیاتی اداروں سے مذاکرات کررہی ہے تاکہ ملک میں جاری مالیاتی بحران سے کامیابی سے نپٹا جاٸے عوام کو ان کی زندگی کی بنیادی ضروریات کی اشیا کی بلاروک ٹوک فراہمی کا عمل جاری رہے تاکہ گزشتہ چار سالوں کی جس محرومی اور دکھ کی کیفیت سے عوام کو نکالا جاسکے کیونکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سمیت حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے قاٸدین کا یہ مشترکہ فیصلہ ہے کہ عمران نیازی کے قومی جراٸم کا بوجھ نہ تو عوام پر ڈالا جاٸے گا اور نہ ہی موجودہ حکومت اسے اپنے گلے کا طوق بناٸے گی البتہ ایک مثبت حکمت عملی کے زریعے عمران نیازی کے ان جراٸم سے کامیابی سے ضرور نبردآزما ہوٸے گی یہی حکمت عملی عمران نیازی اس کے حواریوں اور ملک وقوم کے دشمنوں کو چونکہ پسند نہ تھی اسی وجہ سے اس فتنہ عمرانی کے زریعے دوبارہ ملک پر چڑھاٸی کا فیصلہ کیا گیا جس سے ایک دم تمام ریاست دوبارہ جمود کا شکار ہوگی ہے البتہ حکومت وقت کی جانب سے عمران نیازی کے فتنہ پرور اور فساد پر مبنی لانگ مارچ کو ریاستی قوانین کے تحت روکنے کی حکمت عملی یقینی طور پر کامیاب ہوگی کیونکہ عوامی سطح پر اب کی بار عمران نیازی کو کسی طور پر حمایت حاصل نہیں رہی میں نے اپنی کم و بیش تیس سال کی صحافتی زندگی میں ملک کو اس طرح انارکی کی جانب دھکیلنے والا سیاسی راہ نما نہیں دیکھا ماضی قریب میں چونکہ میں خود متعدد میڈیا گروپس میں اہم عہدوں پر رہ چکا ہوں خصوصا جب سے عمرانی نیازی ملکی سیاست میں وارد ہوا بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ اسے ملکی سیاست سے لانچ کرایا گیا اب اس کا قت آخر آچکا ہے حکومت کو چاہیے کہ عمران نیازی اور اس کے تمام حواریوں کے ساتھ اس بار سختی سے نپٹے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی یتیموں جن میں چوہدری پرویز الہی ۔ شیخ رشید اور ان جیسوں کےتمام ایسے سہولت کار جو میڈیا کا سہارا لیے چنداینکرز شامل ہیں کے خلاف سخت ترین کارواٸی کرے تاکہ ہر سطح پر یہ پیغام واضح طورپر جانا چاہیے کہ ریاست کے اندر ریاست کا وجود ہی آٸین پاکستان کی اس بنیادی شق کے ہی خلاف ہے جس سے یہ تاثر ابھرے کہ ریاست کمزور ہے اور عمران نیازی جیسے فتنہ اور فسادی طاقت ور اللہ تعالی کا نام لے کر ان فسادیوں کو قانون کی گرفت میں لانا شروع کریں میرا ایمان ہے کہ ان شاء اللہ اللہ تعالی کامیابی عطا فرماٸے گا اور ہمارا ملک دوبارہ ترقی کی وہ منزلیں طے کرے گا جس کا خواب بانی پاکستان قاٸداعظم محمد علی جناح اور ان کے بعد ہمارے ان تمام سیاسی قاٸدین جن میں زوالفقار علی بھٹو مرحوم ۔بے بظیر بھٹو شہید۔ میاں نواز شریف ۔ آصف علی زرداری اور دیگر تمام سیاسی قاٸدین نے دیکھا ہوا ہے ۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر