نعمان اعجاز کا ’جنت‘ سے ویڈیو پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں کی تردید کردی۔یوٹیوب پر ایک خبر شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ نعمان اعجاز کی حالت تشویشناک ہے، وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اب نعمان اعجاز نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔نعمان اعجاز نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’اسلام علیکم! میں نعمان اعجاز سیدھا جنت سے، آپ سب سے مخاطب ہوں۔‘اداکار نے کہا کہ ’گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر چلی کہ میری حالت نازک ہے اور میں زندگی، موت کی کشمکش میں ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جس بھائی نے یہ خبر چلائی، اُسے ڈھیروں فالوورز مل گئے ہوں گے اور ساتھ ہی شاید یوٹیوب کی جانب سے 400 یا 500 ڈالرز کا چیک بھی دے دیں گے لیکن میں جنت میں پہنچ گیا ہوں۔‘ویڈیو پیغام میں نعمان اعجاز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں اس وقت جنت انجوائے کررہا ہوں اور دُعا بھی کررہا ہوں کہ خبر چلانے والا بھائی بھی جلدی جنت میں آجائے تاکہ ہم آگے کا منصوبہ بنائیں کہ اب کس کو سوشل میڈیا پر مارنا ہے۔‘آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’آج کل لوگ بےحس ہوچکے ہیں، انہیں ذرا شرم نہیں آتی کہ اس طرح کی خبروں سے دوسرے لوگوں کو کس قدر پریشانی ہوگی۔‘



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر