مسلمان ہونے پر فخر ہے: اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ کی گفتگو

2018 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے مسلمان ہونے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسلام قبول کرنے کے بعد دیپیکا ککڑ سے فائزہ نام رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن کب اور کیوں کیا میرے خیال میں میڈیا پر یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، بطور مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا جس پر میں بہت خوش ہوں لہٰذا اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے فیصلے پر میری فیملی نے میرا ساتھ دیا اور میرا ارادہ کسی کو تکلیف دینے کا نہیں تھا، میری زندگی کا ایک خاص حصہ بہت نجی ہے جہاں میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتی۔یاد رہے کہ دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل سسرال ثمر کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھی، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا۔

 

 



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر