صحافت کے عالمی کے دن کے موقع پر لکھی گئی ایک نظم!!!!!

 

صحافت کی عظمت ہمیشہ رہے گی
قلم کی حکومت ہمیشہ رہے گی

 

فریضہ ہے اپنا کریں سچ بیانی
نہ سمجھو ہمیں،کوئی قٍصہ کہانی
حقیقت سے پردہ اُٹھاتے رہیں گے
سدا آٸینہ ہم دکھاتے رہیں گے

ہماری یہ عادت ہمیشہ رہے گی
صحافت کی عظمت ہمیشہ رہے گی

 

ستم جو بھی ہو گا وہ سہتے رہیں گے
مگر جھوٹ کو جھوٹ کہتے رہیں گے
بھلے کاٹ دو تم ہماری زبانیں
نہیں اب چلیں گی سیاسی دکانیں

صحافی کی جُرات ہمیشہ رہے گی
صحافت کی عظمت ہمیشہ رہے گی

 

چلن پہلے بھی یہ چلاٸے گئے ہیں
کہ تم جیسے پہلے بھی آٸے گئے ہیں
سدا کوٸی سٍکّہ بھی چلتا نہیں ہے
ہمیشہ کوٸی ظلم رہتا نہیں ہے

مگر یہ حقیقت، ہمیشہ رہے گی
صحافت کی عظمت ہمیشہ رہے گی

 

ہیں پیشٍ نظر آگہی کے اُجالے
نہ ہم جُھکنے والے نہ ہم بٍکنے والے
حفاظت کریں گے سدا اس چمن کی
بڑھاٸیں گے توقیر اہلٍ وطن کی

وطن سے محبت ہمیشہ رہے گی
صحافت کی عظمت ہمیشہ رہے گی

عمیر علی انجم

۳مارچ۲۰۲۲



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر