ناران کو 5 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد تمام رکاوٹیں دور کر کے مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام ناران کو سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے۔جنت نظیر وادی ناران کی شاہراہ گزشتہ سال اکتوبر میں شدید برفباری کے بعد بند ہوگئی تھی۔این ایچ اے کے عملے نے کالی مٹی سے ناران تک 11 کلومیٹر کے علاقے میں 4 گلیشئیرز اور لینڈسلائیڈز کی صفائی مکمل کر کے ناران بازار تک شاہراہ کھول دی ہے، ناران کا کاروباری طبقہ سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔عہدیدار ہوٹل ایسوسی ایشن حسن دین کا کہنا ہے کہ ناران کے اندر 2 سے ڈھائی ہزار ہوٹل ہیں، اس میں مالکان اور ورکرز جو 8 ماہ کے بعد اپنا کاروبار کھولتے ہیں ان کی تعداد تقریباً ڈھائی لاکھ ہے۔کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) نے لاکھوں سیاحوں کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) ڈاکٹر ایمل زمان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے 11 بجے رات کو ہیوی ٹریفک کو اجازت دی جائے، اس سے پہلے صرف ٹورسٹ کی گاڑیوں کو اجازت دی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناران بازار کے بارے میں بھی سوچا ہے وہاں بھی لوگوں کو بہت مسئلہ ہے وہاں پر بھی ٹریفک پلان پر عمل کرایا جائے گا۔برف پوش پہاڑوں اور خوبصورت جھرنوں کی سر زمین ناران میں ہر سال 20 سے 30 لاکھ سیاح آتے ہیں جس کے لئے بہترین تیاری ان کی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر