پرویز الہٰی کا یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا: رانا مشہود

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر تشدد کی تردیدکرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا۔مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر ذاتی غنڈوں کی مدد سے اسمبلی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو نکال لی ہے، جو جو آیا ہے اس کے خلاف ایکشن ہوگا، پی ٹی آئی نے قوم کو بدتمیزی سکھائی ہے، اسمبلی کے گرد تاریں لگا کر نو گو ایریا بنا دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سے بلوچستان کی حکومت لی گئی، سینیٹ کا الیکشن لیا گیا، ہم ہمیشہ اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے، کل پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر قیمت پر اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان سے محبت نہیں ہے، ڈپٹی اسپیکر صاحب ایوان میں آئے تو ان پر حملہ کیا گیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک نہیں دیکھا کہ اسمبلی پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کیا گیا ہو، ڈپٹی اسپیکر نے پولیس کو اس لیے بلایا کیونکہ پہلے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔اس موقع پر عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو بار بار تاخیر کا شکار کیا گیا، کل پرائیویٹ لوگوں کو وردیاں پہنائی گئیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر