سعودی ولی عہد کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سےدو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سات دہائیوں پر مبنی اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب نے باہمی اور عالمی فورم پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد دورہ سعودی عرب کی دعوت دی، جبکہ وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر