ڈپٹی اسپیکر نے استعفی دیا اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے استعفے کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر نئے اسپیکر پراسیس شروع کریں گے۔اسپیکر نے کہا اجلاس کل تک ملتوی کر دیتے ہیں، ایاز صادقانہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ استعفے نہیں ، استعفی اپنی ہینڈ رائٹنگ میں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کسی اور نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر