توشہ خانہ اسکینڈل: الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو، فواد چوہدری کا احسن اقبال کو جواب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر انہیں کوئی اچھا الزام ڈھونڈنے کا کہہ دیا۔احسن اقبال نے فواد چوہدری کے عمران خان کے توشہ خانے سے مہنگی جیولری بیچنے کے اعتراف کرتے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میری گھڑی ، میری مرضی ، میں نے بیچی، بات اتنی سادہ نہیں ہے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’وہ گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں تحفہ میں ملی تھی وہ بازار میں بیچنے کے لیے نہیں ملی تھی۔‘احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے بازار میں گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت بیچی ہے، شرمناک کام!اس ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے پیر۔‘انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے خریدنا ہو اس کی قیمت لگتی ہے جو خزاے میں جمع ہوتی ہے، ‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے، خریدتے تو کیس نہ بنتا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر