وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں اور دیگر اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ پیپلز پارٹی اور اے این پی قائدین کو آج افطار پر بلایا ہے، افطار ڈنر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دیں گے، کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف نے 11 اپریل کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا لیکن چار روز گرزنے کے باوجود وفاقی کابینہ تشکیل نہیں پا سکی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ن لیگ سے 12، پیپلز پارٹی سے 7، بی اے پی، بی این پی مینگل اور ایم کیو ایم کو دو دو وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر