امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا محمد خان شیرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آزادی و خود داری کا علم بلند کرنے والوں کے خلاف سامراج نے ہمیشہ سازش کی، ملک کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔عمران خان نے مولانا شیرانی کے خیر سگالی کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خود مختاری کا تحفظ اہم ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر