گورنر پنجاب کی مونس الہیٰ سے ملاقات، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے ملاقات کی، مونس الہٰی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں گفتگو کی گئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اداروں پرحملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔اس موقع پر مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کا انتخاب شرافت تحمل وضع داری اور بہتر حکمرانی کی بنیاد بنے گا۔مونس الہٰی نے مزید کہا کہ ہم ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر