امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کا دورہ کریں گے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا جنگ زدہ ملک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے ایک اپنےاعلیٰ سطحی حکّام کو یوکرین بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے دورۂ یوکرین پر جانے کے حوالے سے بھی غور کیا جارہا ہے۔تاہم رپورٹس کے مطابق، اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن یاسیکریٹری دفاع لائیڈ اوسٹن کو یوکرین کا دورہ کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔خیال رہے کہ یہ رپورٹس اس وقت میں سامنے آئی ہیں جب کئی یورپی سربراہانِ مملکت اور حکومتی سربراہان صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف گئے ہیں۔گزشتہ جمعہ کو یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لوئین کیف میں موجود تھیں اور اس کے ایک دن بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیےکیف گئے تھے ۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر