بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلوں کا سلسلہ شروع، اسلام آباد کے چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان 90 دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رائو سردار علی کو نیا ڈی جی آئی بی مقرر کئے جانے کا امکان ہے، پولیس سروس گریڈ 21 کے فیاض احمد دیو کی خدمات پنجاب حکومت سے لیکر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں نئی ذمہ داریاں سونپیں جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے چیف کمشنر ،چیئرمین سی ڈی اے ،ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طاہر خورشید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایف آئی اے کے بدنام زمانہ افسر بابر بخت قریشی کو بھی اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے وسیم احمد وزیر اعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے پہلے محکمہ تعلیم میں بھی تھے،گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے والے سمیر احمد سید کو وزیر اعظم آفس میں ذمہ داریاں سونپیں گئیں ہیں۔

گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندوا کو بھی وزیر اعظم آفس میں تعینات کر دیا گیا ہے،گریڈ20 کے ہمایوں بشیر تارڑ کی خدمات ایف آئی اے کی سپرد کردیئے گئے ،وہ اس سے پہلے خیبر پختونخواہ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔وزیر اعظم آفس میں تعینات جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر