حکومت نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے، چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں اس لیے ہم اِنہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں۔‘مفتاح اسماعیل کا اپنی ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ ’فیڈرل حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا جبکہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ میرے اس بیان سے سب ہی الجھنیں واضح ہو جائیں گی۔‘واضح رہے کہ نومنتخب حکومت کو بدنام کرنے کے لیے اس وقت ٹوئٹر پر ’یوٹرن‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر