شہبازشریف کی تقریب حلف برداری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نومنتخب وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔شہباز شریف مہمانوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔دریں اثناء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیمرضا نے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی ملے ۔اعلی عسکری حکام نے شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ۔دیگر اتحادیوں نے بھی وزارت اعظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر