شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے پاکستان كے 25,000 مستحق گھرانوں میں اشیاء خوردونوش كی تقسیم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے رواں سال کیلئے 3 مراحل میں 75000 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 25000 فوڈ پیكیج كی تقسیم ماہ رمضان میں صوبہ سند ، پنجاب اور گلگت بلتستان كے تقریباً 1 لاكھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

ایك فوڈ پیك 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا ،5كلو دال چنا ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2كلو كھجور اور 5كلو چینی شامل ہیں ۔ جس كا مجموعی وزن (2425) ٹن بنتا ہے جوكہNDMA اور مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ سند كے 09 اضلاع (بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، گھوٹکی) صوبہ پنجاب كے 03 اضلاع (راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان) اور گلگت بلتستان کے ضلع روندو کے زلزلہ متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر