عمران خان کی تحریک عدم اعتماد میں ناکامی نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عمران خان کی تحریک عدم اعتماد میں ناکامی نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی خبر عالمی میڈیا کی زینت بنی رہی اور عالمی نشریاتی اداروں نے اس خبر کو نمایاں پر شائع اور نشر کیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ کئی ہفتوں کے سیاسی ڈرامے اور آئینی بحران کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر عمران خانکی ہنگامہ خیز مدت ختم ہو گئی۔الجزیرہ نے لکھا کہ جمعرات کو دیے گئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے پارلیمنٹ کو بحال کر دیا تھا جسے عمران خان نے تحلیل کرنے کی کوشش کی تھی اور عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کو لازمی قرار دیا تھا جس سے وہ بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔قطری نشریاتی ادارے نے لکھا کہ اس تمام صورتحال میں عمران خان کے پاس صرف دو راستے تھے، ایک راستہ یہ تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیتے اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے ذریعے انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔امریکی نشریاتی ادارے سی سی این نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو معاشی بدانتظامی اور ملک کی خارجہ پالیسی کو غلط طریقے سے چلانے کے الزامات پر عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد ملک کے وزیراعظم کے طور پر معزول کر دیا گیا، جس سے ان کی بطور وزیر اعظم ہنگامہ خیز مدت کا خاتمہ ہو گیا۔امریکی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ 10 اپریل کو ہونے والی پارلیمانی ووٹنگ میں سابق کرکٹ اسٹار کو شکست ہوئی تھی، اپوزیشن کو انہیں ہٹانے کے لیے 342 ممبران اسمبلی میں سے کم از کم 172 ووٹ درکار تھے۔ سی این این نے رپورٹ کیا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل تھی جس میں عمران خان کی اپنی سیاسی جماعت کے ایک درجن سے زیادہ منحرف اراکین تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے دی گارڈین نے اپنی خبر میں لکھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایک ڈرامائی ہفتے کے بعد پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران شکست سے دوچار ہوگئے، اس دوران انہوں نے اس اقدام کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش میں آئین کی خلاف ورزی کی تھی۔برطانوی اخبار نے لکھا کہ عمران جو ایک سابق عالمی کرکٹر سے نیک اسلام پسند سیاست دان بنے وہ اپنی پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد اپنی سیاسی زندگی کی بقا کے لیے ہفتوں سے لڑ رہے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے دی ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد میں شکست کے بعد پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے جنہیں ووٹ آف نو کانفڈینس کے ذریعے ہٹایا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہورہی تھی تو 69 سالہ عمران خان ایوان زیریں میں موجود نہیں تھے۔ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے لکھا کہ عمران خان کو کئی ہفتوں کے سیاسی بحران کے بعد پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد اتوار کو پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب پیر کو کیا جائے گا، جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سربراہ شہباز شریف کو ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر متحدہ اپوزیشن نے باضابطہ طور پر نامزد کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر