ریحام خان نے عمران خان، شاہ محمود اور علی محمد کو بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار قرار دیدیا

اسلام آباد، لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان کو بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار قرار دیا ہے۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ شب علی محمد خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد پیغام جاری کیا اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور بالی وڈکا ابھرتا ہوا اداکار سامنے آرہا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان بالی وڈ میں ٹاپ کے کردار ملنے کے مستحقہیں۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام نے کہا کہ علی محمد خان بہت مزاحیہ ہیں، یہاں تک کہ وہ عمران خان سے بھی زیادہ مزاحیہ ہیں۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کے نامز د وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ پاکستان زندہ باد، آئین و قانون زندہ باد،پاکستان کا ایک بھیانک دور سے امید کی طرف کا سفر سب کو مبارک ہو۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں قوم کو بدترین حکمرانی، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیا گیا۔ اس عرصے میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی اور رکیک پراپگنڈا کیا گیا۔آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں گئیں آئین شکنی کی گئی اور عام پاکستانیوں کی آنکھوں سے خواب نوچ لئے گئے۔ پہلے بھی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا تھا اب یہ سفر دوبارہ سے شروع کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر