استعفیٰ دیں، ضمنی انتخابات کرادیئے جائیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ دیں، ضمنی انتخابات کرادیئے جائیں گے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوجائے گا، استعفیٰ دینا ہے تو استعفیٰ دینے کا کچھ طریقہ ہوتا ہے، وہ اپنائیں۔مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پونے چار سال یہ لوگ تقریریں اور سیاسی انتقام ہی لیتے رہے، خدارا ملک کے حالات ٹھیک کرنے دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پرانی حکومت سے متعلق کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے، لیکن حساب ضرور لیں گے۔مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی گیلری میں پہنچیں، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے ملک کی جان اس نالائق ترین حکومت سے چھوٹ گئی، ایل این جی، بلین سونامی ٹری، ادویات سمیت تمام اسکینڈل میں انتقام نہیں حساب ضرور ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر