پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس جمع کروادیا

لاہور(سن نیوز ): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اپنے 24 منحرف ممبران کے خلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروا دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی مقررہ وقت میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانےکا فیصلہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کے نمبرز گیم کے دعوےذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی ریفرنس پر اسپیکر کی جانب سے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، منحرف اراکین کا تعلق جہانگیر ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پہلے ان ارکان کو مراسلہ جاری کیا تھا،4 اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب مانگاگیا تھا۔ذرائع کے مطابق منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس میں حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنسز اور ویڈیو بیانا ت بھی منسلک ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ منحرف ارکان متعدد مواقع پر حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹ دینےکا اعلان کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر