اگر یہ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر یہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پہلے بھی کہا تھا پہلے بھی میری باتیں نہیں سنی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کل تقریباً طے تھا کہ آج ہم استعفیٰ دیں گے، میں تو اب بھی قائم ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین دن کے لیے عمرے پر جاؤں گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ اور چوروں کی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے آج ہم قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیں گے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر