پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان عوامی مطالبے پر آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،ان کے خلاف ناکامیوں، نااہلیوں، بدانتظامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی ایک طویل چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک طرف مجموعی استعفوں کی بات ہو رہی ہے تودوسری طرف وزیراعظم کے لئے امیدوار نامزد کر رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے سے بٹی ہوئی تھی ،حکومت ختم ہونے کے بعد مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر