سعید غنی بھی پی ٹی آئی رہنما علی خان کو سراہے بنا نہ رہ سکے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان گزشتہ روز ایوان میں وہ واحد حکومتی رکن تھے جو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اپنی نشست پر موجود تھے۔عمران خان کے خلاف ووٹنگ کے دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہو گئے تھے تاہم علی محمد خان ایوان میں موجود رہے اور انہیں اسپیکر ایاز صادق نے خطاب کا موقع بھی دیا ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کو خاصا سراہا گیا تاہم اب صوبائی وزیر اور پی پی رہنما سعید غنی کی جانب سے بھی علی محمد خان کی تعریف کی گئی ہے۔سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی تعریف تو ضرور کرنی چاہیے ،کم از کم وہ اسمبلی میں بیٹھے رہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے گواہ ہیں۔سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں ’GameOverIK ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر