مسجد قبا میں 10 گنا توسیع کی جائے گی، سعودی ولی عہد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ مسجد قبا میں دس گنا توسیع کی جائے گی۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نئے منصوبے کے تحت مدینہ منورہ میں واقع اس مسجد میں یہ تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہوگی جو 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے منسوب اس منصوبے کے تحت مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جائے گا۔مسجد قبا اسلام کی پہلی مسجد ہے جس کو پیغمبر اسلام نے تعمیر کیا تھا۔ منصوبے کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت حج اور عمرہ سیزن کے دوران زائرین کے لیے گنجائش بڑھائی جائے گی۔منصوبے کا مقصد یہ بھی ہے کہ مسجد قبا کی مذہبی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور طرز تعمیر کے ساتھ اس کے قریب واقع یادگاروں کو محفوظ کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر