”پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا بھی اہم بیان آ گیا“

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یقین ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال حال سے سی پیک متاثر نہیں ہو گا،چین کو مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی۔ترجمان چینی وزارت خارجہپاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا بھی اہم بیان آ گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال حال سے سی پیک متاثر نہیں ہو گا۔چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ انہیں امید ہے پاکستان میں سیاسی صور تحال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا۔اور انہیں مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی۔چین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون چین پاکستان اقصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگا۔پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں لیکن انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا۔اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چینی حکومت نے کہا تھا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ،اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ہمسایہ ملک ہے، چین امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر