یوکرینی صدر کا روس کو فوری سلامتی کونسل سے نکالنےکا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے اقوام متحدہ سے روس کو فوری طور پر سلامتی کونسل سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیاجارہاہے۔ زیلینسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس جارح ملک ہے اسے سلامتی کونسل میں نہیں ہوناچاہیے۔دوسری جانب اسپین روس کے 25 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنےکا فیصلہ کرچکا ہے، یہی نہیں فرانس،جرمنی اور سوئیڈن بھی روس کے متعدد سفارت کاروں کو ملک بدر کرچکے ہیں۔ادھر روس نے ملک بدری کے مطالبے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اقدام تنگ نظری ہے ، روس بھی جوابی اقدامات کرےگا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر