شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پرجوہری حملے کی دھمکی دے دی

پیونگ یونگ(نیشنل ٹائمز): شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کا جواب جوہری حملے سے دیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن اورحکومت کی سینئر عہدیدار کم یوجونگ نے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا نے ان کے ملک کیخلاف فوجی کارروائی کی تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔ شمالی کوریا جواب میں ایٹمی حملہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ کا مخالف ہے کیونکہ اس سے جزیرہ نما کوریا تباہ ہوجائے گا۔ اصولی طورپرجنوبی کوریا کو اپنے دشمن کے طورپر نہیں دیکھتے۔جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے بیان میں کہا تھا کہ ان کی فوج کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جوانتہائی تیزی اورمہارت کے ساتھ شمالی کوریا میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر