افغان حزب اسلامی کے رکن نے برطانوی شہریت کا تاریخی کیس جیت لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لندن میں افغان حزب اسلامی کے رکن نے برطانوی شہریت کا تاریخی کیس جیت لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی تنظیم حزب اسلامی کے سابق رکن کو شہریت دینے سے انکار کردیا تھا۔اب برطانوی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ افغان شہری کے ’’کردار‘‘ کے سبب ہوم آفس کا شہریت سے انکار کا فیصلہ درست نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق 2001 میں برطانیہ جانے والے چار بچوں کے باپ کا کیس برٹش پاکستانی وکلا عامر منظور اور منصور فاضلی نے لڑا۔عدالت کو بتایا گیا کہ افغان شہری نے نوجوانی میں روسی تسلط کے خلاف حزب اسلامی میں شمولیت اختیار کی، اس وقت مغربی اتحادی، رضاکاروں کی عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق عدالت میں وہ اخباری تراشہ بھی پیش کیا گیا جس میں 1981 میں مارگریٹ تھیچر فوجی پاکستانی صدر ضیاالحق سے ملاقات کر رہی ہیں۔اس سے قبل افغان شہری کی برطانوی شہریت کے حصول کیلئے دی گئی چار درخواستیں رد ہوچکی تھیں، افغان شہری نے اس مرتبہ عدالتی نظرثانی کیلئے درخواست دی تھی، مقدمہ کی سماعت ڈپٹی جج ہیو مرسر کیو سی نے کی۔وکیل عامر منظور کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند گروپ کا حصہ رہنے کے سبب شہریت کے حصول میں پریشانی کا شکار افراد کیلئے یہ فیصلہ خوش خبری ہے۔واضح رہے کہ ٹیرر ازم ایکٹ 2000 کے تحت حزب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر