امریکا نے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش پر طالبان سے مذاکرات منسوخ کردیئے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکا نے دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم واپس لینے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے فیصلے سے امریکا اور طالبان کے درمیان حالیہ رابطوں اور مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں بھی خلل پڑے گا۔ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کی واپسی سے طالبان کے ساتھ صرف امریکا نہیں بلکہ دنیا بھر کے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔دوحہ میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائن میں طالبان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ امریکا اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کی ملاقات طے تھے جس میں جنگ زدہ ملک کے عوام کو دوائیں، کھانے پینے کی اشیاء اور مالی امداد کی فراہمی کے روٹ میپ پر بھی بات چیت کرنا تھی۔واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت قائم کرنے کے 7 ماہ کے انتطار کے بعد لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول 23 مارچ کو کھول دیئے تھت تاہم اسی روز اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر