بھارت؛ گزشتہ 5 روز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز): بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں 80 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ 5 روز میں چوتھی بار کیا گیا ہے اس طرح گزشتہ پانچ روز میں قیمتوں میں مجموعی اضافہ 3 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے۔بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ ممبئی میں 112 روپے 51 پیسے جب کہ سب سے کم 97.81 روپے نئی دہلی میں ہے۔ بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔بھارت میں چار ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظر ثانی کے عمل کو منجمد کردیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے اس طرح 22 مارچ کو قیمتوں کی شرح پر کی گئی نظرثانی کے بعد سے اب تک 4 بار قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔آج کیا جانے والا اضافہ 80 پیسے فی لیٹر ہے،جو جون 2017 میں یومیہ قیمتوں پر نظر ثانی شروع ہونے کے بعد سے یومیہ بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اس طرح 22 مارچ سے اب تک چار بار قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پٹرول کی قیمت 3 روپے 20 پیسے زیادہ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاستوں اترپردیش اور پنجاب میں الیکشن کے باعث حکومت نے 4 نومبر سے قیمتوں میں اضافے کے عمل کو منجمد کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر