روس 9مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرینی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے ۔یوکرینی صحافی ایجنسی ’دی کیف انڈیپینڈنٹ ‘ کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔دی کیف انڈیپینڈنٹ کے مطابق روس کے فوجیوں کو کہا جا رہا ہے کہ جنگ 9 مئی تک ختم ہو جانی چاہیے۔یاد رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ کا آغاز گزشتہ ماہ 24 فروری کو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہر سال 9 مئی کو روس بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، روس اس دن اپنی عظیم حب الوطنی کی جنگ (1941-1945) کے خاتمے کا جشن مناتا ہے۔روس 9 مئی کو جیت کا جشن کیوں مناتا ہے؟30 اپریل 1945 کو ہٹلر نے خودکشی کر لی تھی، ہٹلر کی خودکشی کے کچھ ہی دنوں بعد برلن سوویت یونین کے قبضے میں چلا گیا تھا جبکہ جرمن مسلح افواج نے 7 مئی 1945 کو مغرب میں اور 9 مئی 1945ء کو مشرق میں غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال د یئے تھے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر