افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشت گرد واپس فرار ہوگئے، جبکہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر