امریکا کی پہلی خاتون وزیرخارجہ میڈیلن البرائٹ کینسر سے چل بسیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)موذی مرض کینسر میں مبتلا امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈیلن البرائٹ 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔البرائٹ کے اہلخانہ کےمطابق البرائٹ کی اچانک موت سے وہ ایک پیار کرنے والی ماں، دادی، بہن، آنٹی اور دوست سے محروم ہوگئے۔اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 84 سالہ البرائٹ کینسر میں مبتلا تھیں۔البرائٹ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ اور بل کلنٹن کے دور میں سیکرٹری آف اسٹیٹ رہیں، میڈیلن البرائٹ بچپن میں دوسری جنگ عظیم کےدوران نازی دورمیں چیکوسلواکیہ سےبھاگ کر امریکا آئیں۔عمر کے آخری حصےمیں البرائٹ نےحقوق نسواں کیلئے بھرپور کام کیا، 1990میں جب بڑے بڑے سفارتکار روانڈ اور بوسنیا ہرزیگونیا میں نسل کشی پر بات کرنے سے ہچکچاتےتھے تب البرائٹ نے اقوام متحدہ میں بطور امریکی سفیر دوٹوک اور سخت موقف اپنایا۔میڈیلن البرائٹ البرائٹ کی موت پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا وہ آزادی کے لیے ایک قوت تھی، اس کے ہاتھوں نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔ جِل اور میں اس کی بہت کمی محسوس کریں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر