ملکہ برطانیہ، ولیم اور کیٹ کی ایک اور صلاحیت سے متاثر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ملکہ الزبتھ دوئم کو اپنی ایک اور صلاحیت سے متاثر کردیا ہے۔شہزادہ ولیم اور کیٹ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیلیز سے گیریفونا کمیونٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیوشیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہاں ہاپکنز میں گریفونا کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کی کچھ روایات کے بارے میں جاننا ایک اعزاز تھا‘۔شاہی جوڑے کا ڈانس سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ ملکہ برطانیہ کو بھی بہت پسند آیا۔شاہی محل کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ کی انسٹا اسٹوری پر ولیم اور کیٹ کی اس وائرل ڈانس ویڈیو کو ری شیئر بھی کیا گیا۔ملکہ برطانیہ، ولیم اور کیٹ کی ایک اور صلاحیت سے متاثراس کے علاوہ شاہی محل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی بیلیز سے کچھ تصاویربھی شیئر کی ہیں۔شاہی محل کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ’ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے ملک میں اپنے دورے پر بیلیز کی کچھ مشہور چاکلیٹس کا نمونہ لیا، گیرفونا کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارا اور سمندری تحفظ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں، ساتھ ہی ساتھ قدیم مایا کے مقام کاراکول کا دورہ بھی کیااور مسلح افواج کے اہلکاروں سے ملاقات کی‘۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر