’ہماری زمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں‘: برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ منسوخ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے احتجاج کے باعث وسطی امریکا کے ملک بیلیز کا دورہ منسوخ کردیا۔شاہی محل ’کینسنگٹن پیلس‘ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے دورہ کیریبیئن منسوخ کردیا ہے۔برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا، آج صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کا ارادہ کیریبیئن ممالک کے دورے کا تھا جس کا آغاز بیلیز سے ہونا تھا۔س دورے سے قبل مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ہونے کا خدشہ تھا جس کے باعث شاہی جوڑے نے دورے کا ارادہ ملتوی کردیا۔محل سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ انڈین کرِیک کے لوگوں سے متعلق حساس مسائل کے باعث دورے کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔رپوٹس کے مطابق بیلیز کے قدیم مقامی باشندے طویل عرصے سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور شاہی جوڑے کے دورے کے موقع پر شدید احتجاج کا امکان تھا۔مقامی مایا قبیلے نے تصدیق کی ہے کہ اس دورے سے متعلق ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ انڈین کریک ویلج کے سربراہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے شاہی جوڑا ہماری سرزمین پر قدم رکھے، ہمارا انہیں واضح پیغام ہے کہ وہ کہی بھی جاسکتے ہیں لیکن انہیں ہماری زمین پر قدم رکھنے کی انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق شاہی جوڑے کا ارادہ تھا کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر بیلیز، جمیکا اور بہاماس کا دورہ کریں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر